بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ امریکہ کو اس بارے میں تشویش نہیں ہونی چاہیے۔ چابہار اس کے لیے کوئی ایشو نہیں یہ بھارت اور ایران کے درمیان کا معاملہ ہے۔
ھارتی مصالحے کی برآمدات کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے 'اسپائسز بورڈ آف انڈیا' نے ملک کی دو کمپنیوں 'ایم ڈی ایچ' اور 'ایورسٹ' سے مصالوں کی کوالٹی سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ یہ تفصیلات ہانگ کانگ اور سنگاپور کی جانب سے ان کمپنیوں کی بعض مصنوعات کی فروخت روکنے کے بعد طلب کی گئی ہیں۔
افغان امور کے ماہر کے مطابق پاکستان سے جانے والے وفد کی خواہش تھی کہ ٹی ٹی پی کے بارے میں طالبان سپریم لیڈر ملا ہبت اللہ کے ساتھ براہ راست رابطے استوار کیے جائیں کیوں کہ کابل کی جانب سے انھیں اس معاملے پر اپنے تحفظات سے متعلق کوئی مثبت جواب نہیں مل رہا۔
نئی دہلی — بھارت کی پارلیمان کے ایوانِ زیریں لوک سبھا کے انتخابات میں پیر 13 مئی کو چوتھے مرحلے میں نو ریاستوں کی 96 نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔
کینیڈا میں پولیس نے بھارت کے علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں چوتھے شخص کو گرفتار کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کو بتایا ہے کہ افغانستان کے بغلان صوبے کے ضلع جادید میں شدید طغیانی سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ جنوبی ہند سماجی، لسانی، تعلیمی، اقتصادی، مذہبی اور ثقافتی اعتبار سے شمالی ہند سے بالکل مختلف ہے جس کی وجہ سے وہاں بی جے پی اپنے قدم نہیں جما سکی ہے۔
جیسوال نےکہا ہےکہ نئی دہلی نے کینیڈا کے حکام سے شکایت کی ہے کہ علیحدگی پسندوں، انتہا پسندوں اور بھارت کے خلاف تشدد کی وکالت کرنے والوں کو کینیڈا میں داخلے اور رہائش کی اجازت دی گئی ہے۔
عدالت نے کہا کہ کیجری وال وزیر اعلیٰ کے دفتر نہیں جائیں گے اور نہ ہی کسی فائل پر دستخط کریں گے۔ البتہ وہ انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں لوک سبھا کے انتخابات کے لیے مہم عروج پر ہے اور سیاسی جماعتیں انتخابی جلسوں میں عوام کے بنیادی مسائل اجاگر کرنے کے بجائے حساس اور جذباتی مسائل پر زور دے رہی ہیں۔
افغانستان انٹرنیشنل ٹی وی کے ڈائریکٹر ہارون نجفی زادہ کا کہنا ہے کہ طالبان کے اس فیصلے سے چینل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ افغانستان میں ان کا کوئی ملازم یا فری لانسر موجود نہیں ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available