چار کوارٹرز کے اختتام پر پاکستان اور جاپان کا میچ دو دو گول سے برابر رہا جب کہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر جاپان نے چار گول کیے جب کہ پاکستان ایک ہی گول کر سکا۔
ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 182 رنز بنائے جسے آئرش ٹیم نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرلیا۔ یوں آئرش ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جاپان اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے جب کہ پاکستان ٹیم اس سے قبل نو مرتبہ ایونٹ کا فائنل کھیل چکی ہے۔
انگلش پریمئر لیگ کو انگلینڈ کا سب سے بڑا کلب فٹ بال ٹورنامنٹ اور اس کی فاتح ٹیم کو سب سے بہتر کلب ٹیم سمجھا جاتا ہے۔ سال 1992 سے لے کر اب تک یہ ایونٹ کوئی بھی ٹیم مسلسل چار بار نہیں جیت سکی ہے۔ لیکن اس سال مانچسٹر سٹی کی کامیابی کی صورت میں یہ ریکارڈ قائم ہو سکتا ہے۔
اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ اُمید کرتے ہیں پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے نیو یارک میں ہونے والے میچز کے لیے ایک مکمل طور پر عارضی اسٹیڈیم تیار کیا جا رہا ہے، اسکے بارے میں مزید جانیے ہماری نمائندہ آعیزہ عرفان سے
ورلڈ کپ اینتھم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی میوزک ویڈیو میں معروف کرکٹرز کرس گیل اور شیونارائن چندرپال کے ساتھ ساتھ آٹھ بار اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے یوسین بولٹ بھی نظر آرہے ہیں۔
ایف آئی اے لاہور کے حکام کے مطابق اُنہیں ایک نجی کمپنی کی جانب سے شکایات ملی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹکٹوں کے شعبے میں کروڑوں روپے مالیت کا مبینہ فراڈ کیا گیا ہے۔
آسٹریلوی اسکواڈ میں فاسٹ بالر مچل اسٹارک اور جارح مزاج آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی شامل ہیں جو 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ تاہم سلیکٹرز نے ایک منجھے ہوئے آل راؤنڈر اور سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کو نظر انداز کر دیا ہے۔
محسن نقوی کے بقول پاکستان کے کرکٹ گراؤنڈز کو انٹرنیشنل لیول پر لانے کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔ سات مئی کو ان کی بڈز آئیں گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ یہ ذمے داری کس کے سپرد کرنا ہے۔
دونوں غیر ملکی کوچز کی تینوں فارمیٹ میں دو، دو سال تک معاونت کے لیے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کا انتخاب کیا گیا ہے جن کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کی۔
نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز پر انڈین پریمیئر لیگ کو ترجیح دی جو اس وقت بھارت میں جاری ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available