نئی دہلی — بھارت کی پارلیمان کے ایوانِ زیریں لوک سبھا کے انتخابات میں پیر 13 مئی کو چوتھے مرحلے میں نو ریاستوں کی 96 نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ جنوبی ہند سماجی، لسانی، تعلیمی، اقتصادی، مذہبی اور ثقافتی اعتبار سے شمالی ہند سے بالکل مختلف ہے جس کی وجہ سے وہاں بی جے پی اپنے قدم نہیں جما سکی ہے۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں لوک سبھا کے انتخابات کے لیے مہم عروج پر ہے اور سیاسی جماعتیں انتخابی جلسوں میں عوام کے بنیادی مسائل اجاگر کرنے کے بجائے حساس اور جذباتی مسائل پر زور دے رہی ہیں۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی لوک سبھا کے الیکشن میں طویل انتخابی مہم کے دوران بھارت کے مختلف حصوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ لیکن ان کے دوروں میں کشمیر شامل نہیں ہے۔
تیسرے مرحلے کی پولنگ کے ساتھ 543 میں سے 285 سیٹوں پر پولنگ مکمل ہو چکی ہے۔ جب کہ گجرات، کرناٹک، گوا، چھتیس گڑھ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں دادر اینڈ نگر حویلی اور دمن اینڈ دیو میں تمام نشستوں پر ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔ جنوبی ریاست تمل ناڈو میں بھی پہلے ہی پولنگ ہو گئی ہے۔
انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جن علاقوں میں پولنگ ہو رہی ہے وہ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مضبوط حلقے تصور کیے جاتے ہیں۔ سال 2019 کے انتخابات کے دوران بی جے پی نے 92 نشستوں میں سے 72 پر کامیابی حاصل کی تھی جن میں گجرات کی 26 نشستیں شامل تھیں۔
تیسرے مرحلے میں بی جے پی کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا ہوم اسٹیٹ گجرات بہت اہم ہے۔ وہاں بی جے پی 1995 سے مسلسل برسراقتدار ہے۔ نریندر مودی اور امت شاہ نے وہاں متعدد ریلیاں کی ہیں۔
ایسا سمجھاجا رہا تھا کہ راہل گاندھی امیٹھی سے بھی الیکشن لڑیں گے جہاں مبصرین کے مطابق عوام اسمرتی ایرانی سے ناراض ہیں۔ وہاں کانگریسی کارکنوں میں بہت جوش تھا اور وہ چاہتے تھے کہ راہل پھر وہاں سے الیکشن لڑیں۔
ایک ویڈیو کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے جس میں عامر خان دکھائی دے رہے ہیں، جب کہ دوسری ویڈیو 41 سیکنڈ کی ہے اور اس میں رنویر سنگھ موجود ہیں۔
بھارت میں دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ یہ مرحلہ اس فیصلے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے کہ آئندہ حکومت کون بنائے گا۔ تفصیل وائس آف امریکہ کے لیے نئی دہلی سے سہیل قاسم کی رپورٹ میں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جمعے کو جاری ووٹنگ میں جنوبی ریاست کیرالہ کا وائناڈ حلقہ سب سے اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ جہاں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی دوسری مرتبہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔
بھارتی انتخابات میں دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔اس مرحلے میں بھارت کے ممتاز سیاسی رہنماؤں کا چناؤ ہوگا جن میں کانگریس پارٹی کے راہول گاندھی بھی شامل ہیں۔ وائس آف امریکہ کے لیے نئی دہلی سے سہیل قاسم کی رپورٹ۔
مزید لوڈ کریں